Monday , December 18 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیش کے متنازعہ چیف جسٹس آسٹریلیا روانہ

بنگلہ دیش کے متنازعہ چیف جسٹس آسٹریلیا روانہ

ڈھاکہ۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں جبری طور پر رخصت پر روانہ کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے ان اختیارات کو ختم کردینے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت سپریم کورٹ کے ججس کا مواخذہ بھی کیا جاسکتا تھا اور ان کے اس فیصلہ سے حکومت ناراض تھی۔ 66 سالہ سنہا کل رات آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں ان کے ذریعہ کئے گئے ایک فیصلہ کے تنازعہ میں گھرنے سے وہ بے حد شرمندہ ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا کہ وہ بیمار ہیں۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے محافظ ہیں اور اس کی خاطر وہ عارضی طور پر ملک چھوڑ کر جارہے ہیں تاکہ اس کی شبیہ مسخ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد واپس آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT