Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کے 100ویں ٹسٹ کیلئے انتظامات

بنگلہ دیش کے 100ویں ٹسٹ کیلئے انتظامات

میر پور۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کے 100ویں ٹسٹ کے موقع پر کھلاڑیوں کو یادگار ٹوپیاں اور مخصوص شیلڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرزمین پر کھیلنے کے باعث تاریخی میچ کا جشن منانے کا محدود موقع تھا لیکن ٹسٹ میچ سے قبل کھلاڑیوں کو خصوصی چیزیں دیں گے۔ بی سی بی حکام کرکٹ سری لنکا کو بھی اس سلسلے میں کچھ خاص کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ 2 ٹسٹ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اور سیریز کا دوسرا ٹسٹ بنگلہ دیشی ٹیم کا 100 واں ٹسٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT