Tuesday , February 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش کے 513 کے جواب میں سری لنکا 187/1

بنگلہ دیش کے 513 کے جواب میں سری لنکا 187/1

چٹگام۔یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام )کشل مینڈس (83) اور دھننجے ڈیسلوا (104) کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 187 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری کی بدولت سری لنکا نے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کے خلاف اپنا موقف مضبوط کر لی۔سری لنکا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں48.0 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر187 رنز بنا لئے ہیں اور وہ بنگلہ دیش سے ابھی326 رنز پیچھے ہے جبکہ اس کے نو وکٹ محفوظ ہیں۔ کشل152 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر83 رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ دوسرے سرے پر ڈیسلوا نے127 گیندوں کی اننگز میں15 چوکے لگا کر اپنا ناقابل شکست سنچری بنائی۔اوپنر دمتھ کرونارتنے (صفر) کا واحد وکٹ بنگلہ دیش کے حسن معراج نے حاصل کیا۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے پہلی اننگز کا آغاز کل کے چار وکٹ پر 374 رن سے آگے بڑھاتے ہوئے کی۔ ناٹ آؤٹ بیٹسمین مومن الحق نے ناٹ آؤٹ 175 اور محموداللہ نے 09 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم نے 129.5 اوور میں 513 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ مومن الحق اپنے کل کے اسکور میں ایک رن کا ہی اضافہ کر سکے لیکن کپتان محموداللہ نے ناٹ آؤٹ 83 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔انہوں نے 134 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔محموداللہ نے ایس اسلام (24) کے ساتھ 58 رن جوڑے اور جبکہ مہدی حسن نے 20 رن بنائے ۔بنگلہ دیش کے آخری چھ بیٹسمینوں نے دوسرے دن 137 رن جوڑے ۔سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہراتھ نے بنگلہ دیش کے لوور آرڈر کے وکٹ نکالے ۔ہیراتھ نے 150 رن دے کر تین وکٹ لئے اور مہنگے ثابت ہوئے جبکہ سرنگا لکمل کو 68 رن پر تین وکٹ اور لکشن سداکن کو دو وکٹ ملے ۔

TOPPOPULARRECENT