Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / بنگلہ دیش ہمارا نام نہاد دوست قومی سلامتی کیلئے خطرہ :ہنس راج

بنگلہ دیش ہمارا نام نہاد دوست قومی سلامتی کیلئے خطرہ :ہنس راج

نئی دہلی/16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش جو ہندوستان کا نام نہاد دوست ہے ملک کی سلامتی کیلئیچین اور پاکستان کی طرح خطرہ ہے ۔ مرکزی وزیر ہنس راج اہیر نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہندوستان صرف نام نہاد دوست ہے ۔ کیونکہ ایسے کئی ٹھوس ثبوت پائے جاتے ہیں کہ اس نے غیرقانونی مداخلت کاری کے ذریعہ ہندوستان کو نقصان پہونچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف چین یا پاکستان ہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش بھی ہماری قومی سلامتی کیلئے مساوی چیالنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مداخلت کاری روکنے کیلئے عصری ٹکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT