Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش ۔ پاکستان کا آج تیسرا و آخری ونڈے

بنگلہ دیش ۔ پاکستان کا آج تیسرا و آخری ونڈے

میر پور ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش سے تین ونڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کی 0-2 سے ہار کے بعد اب دونوں ٹیموں کا سامنا ہے تیسرے و آخری ونڈے میں کل یہاں ہوگا۔ اور اس میں بھی شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر تک گھٹ جائے گی۔پاکستانی ٹیم نے اس میچ کو جیتنے کیلئے آج بھی بھرپور ٹریننگ کی۔ مہمان کھلاڑیوں نے فزیکل ٹر

میر پور ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش سے تین ونڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کی 0-2 سے ہار کے بعد اب دونوں ٹیموں کا سامنا ہے تیسرے و آخری ونڈے میں کل یہاں ہوگا۔ اور اس میں بھی شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر تک گھٹ جائے گی۔پاکستانی ٹیم نے اس میچ کو جیتنے کیلئے آج بھی بھرپور ٹریننگ کی۔ مہمان کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ ،بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کئے۔ فاسٹ بولر راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔اس لئے انہوں نے آج بھی ٹریننگ نہیں کی اور اُن کی جگہ عمر گل کو تیسرے ونڈے میں موقع دیا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد، مختار احمد اور سہیل تنویر نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ میزبان بنگلہ ٹیم نے شکیب الحسن اور پھر ریگولر کیپٹن مشرف مرتضیٰ دونوں کی ترتیب وار قیادت میں دونوں ونڈے میچز بہ آسانی جیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT