Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیش 107/5، فالو آن کا خطرہ، پاکستان کا غلبہ

بنگلہ دیش 107/5، فالو آن کا خطرہ، پاکستان کا غلبہ

میر پور (ڈھاکہ) ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں بلے بازوں کے بعد بولرزکی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کی میچ میں پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ پاکستان نے میچ کے دوسرے دن323/3 سے آگے کھیلنا شروع کیا تو اسی اسکور پر شکیب الحسن نے کپتان مصباح الحق (9) کی وکٹیں بکھ

میر پور (ڈھاکہ) ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں بلے بازوں کے بعد بولرزکی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کی میچ میں پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ پاکستان نے میچ کے دوسرے دن323/3 سے آگے کھیلنا شروع کیا تو اسی اسکور پر شکیب الحسن نے کپتان مصباح الحق (9) کی وکٹیں بکھیر دیں۔ اس کے بعد کریز پر آنے والے اسد شفیق اور اظہر علی نے ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پانچویں وکٹ کیلئے 207 رنز کی زبردست شراکت قائم کر کے پاکستان کیلئے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔ اظہر ٹسٹ کرکٹ میں اپنی ڈبل سنچری اسکور کرنے کے بعد پویلین لوٹے، انہوں نے دو چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 224 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم مختصر وقت میں مزید تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

اسد 107 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ پویلین لوٹنے والے دیگر بلے بازوں میں وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل رہے۔ جب چائے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے اپنی اننگز 557/8d پر ختم کردی ۔ بنگلہ دیش نے جوابی اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے تمیم اقبال کو جنید خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا ۔ اس موقع پر امرالقیس اور مومن الحق نے اسکور کو 38 تک پہنچایا لیکن مومن وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ قیس اور محموداللہ کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 31 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی لیکن قیس کو یاسر شاہ نے اپنے پہلے اوور میںبولڈ کردیا ۔شکیب اور کپتان مشفق الرحیم نے اننگز کو آخرتک مزید کسی نقصان کے بغیر آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن یاسر نے دن کی دوسری آخری گیند پر مشفق (12) کو پویلین لوٹادیا ۔ بنگلہ دیش کو فالو آن سے بچنے کیلئے 251 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT