Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / بنگلہ کا تنازعہ : حامیوں میں جھڑپ اجیت سنگھ یادگار بنانے کے خواہاں

بنگلہ کا تنازعہ : حامیوں میں جھڑپ اجیت سنگھ یادگار بنانے کے خواہاں

غازی آباد ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اجیت سنگھ کے حامیوں کی آج پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی جبکہ وہ مرکز کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ انہیں دہلی میں سرکاری قیامگاہ سے نکالا جارہا ہے، لیکن آر ایل ڈی سربراہ کا مطالبہ ہیکہ اس مکان کو ان کے والد و سابق وزیراعظم چرن سنگھ کیلئے ایک یادگار میں تبدیل کردیا جائے۔ پولیس نے احتجاجیوں کے خل

غازی آباد ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اجیت سنگھ کے حامیوں کی آج پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی جبکہ وہ مرکز کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ انہیں دہلی میں سرکاری قیامگاہ سے نکالا جارہا ہے، لیکن آر ایل ڈی سربراہ کا مطالبہ ہیکہ اس مکان کو ان کے والد و سابق وزیراعظم چرن سنگھ کیلئے ایک یادگار میں تبدیل کردیا جائے۔ پولیس نے احتجاجیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس سیل کا بھی استعمال کیا۔ نیز بھارتیہ کسان یونین اور راشٹریہ لوک دل حامیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے۔ بتایا گیا کہ یہ احتجاجی پرتشدد ہوگئے تھے، جبکہ پولیس نے گگن ہار مرادنگر ریگولیٹر سے دہلی کو پانی کی سربراہی منقطع کردینے کی ان کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی جی میرٹھ نے کہا کہ تقریباً 10 ہزار حامی جمع ہوگئے تھے جنہیں تخریبی کام سے روکا گیا۔

TOPPOPULARRECENT