Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بنیادی تعلیم ہی طلبہ کی ترقی اور کامیابی کی ضامن

بنیادی تعلیم ہی طلبہ کی ترقی اور کامیابی کی ضامن

رج ووڈ اسکول کی سالانہ تقریب، جناب محمد محمود علی و دیگر کا خطاب

رج ووڈ اسکول کی سالانہ تقریب، جناب محمد محمود علی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔/12 اپریل، ( پریس نوٹ ) سائبر سٹی ایجوکیشنل سوسائٹی ٹولی چوکی آدتیہ نگر کی جانب سے چلائے جانے والے رچ ووڈ اسکول کے سالانہ جلسہ کی صدارت الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم ہی طلباء کی ترقی اور کامیابی کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مختلف درجات اور کھیلوں میں کامیاب ہونے والوں کو انعامات سے نوازا اور اسکول کے تمام مقاصد کو پورا کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اپنی طرف سے اسکول کو بھرپور تائید کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مسٹر جے پربھاکر راؤ پرنسپل فزیکل کالج عثمانیہ یونیورسٹی نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل محترمہ نجمہ سلطانہ نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جناب غلام محمود یزدانی ریٹائرڈ اسوسی ایٹ پروفیسر نے مہمانان خصوصی کا تعارف کرواتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور خاص کر بنیادی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنی تعارفی رپورٹ پر انہوں نے مہمان خصوصی کو کافی سراہا اور کہا کہ والدین کی دعائیں ہمیشہ رنگ لاتی ہیں اس کی مثال جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ہیں۔آخر میں کلچرل پروگرام پیش کیا گیا۔ اسکولی سرپرستوں نے اپنے بچوں کو مختلف اقسام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ محترمہ ذکیہ کوثر کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

TOPPOPULARRECENT