Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح

بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح

میونسپل کمشنر گجویل این شنکر کا نمائندہ ’’سیاست ‘‘ کو انٹرویو

میونسپل کمشنر گجویل این شنکر کا نمائندہ ’’سیاست ‘‘ کو انٹرویو
گجویل ۔ 10اپریل ( محمد اقبال کی رپورٹ) گذشتہ ایک ہفتہ قبل گجویل میونسپل کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے والے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے این شنکر نے کل سہ پہر مستقر کے موینسپل دفتر میں اپنے اجلاس میں نامہ نگار ’’سیاست‘‘ محمد اقبال کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ نمائندگی کرنے والے حلقہ گجویل کے بلدیہ کمشنر کی حیثیت سے کام کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گجویل پرگنیا پور بلدیہ کے تحت مواضعات پرگنیا پور ‘ سنگاپور ‘ مسٹراج پلی ‘ میسارم کے علاوہ مضع درج ریڈی پلی میں کُل ملاکر 20وارڈوں میں بسنے والے عوام بالخصوص دیہی عوام کو بنیادی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے اولین ترجیح دینے کے علاوہ بلدیہ کے عملہ کے اشتراک سے وہ کمربستہ ہوکر کام کریں گے ۔ مسٹر این شنکر نے کہا کہ فی الحال وزیر اعلیٰ مسٹر چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر گجویل ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (GADA) عہدیدار آر ڈی او جگتیال مسٹر ہنمنت راؤ کی زیر نگرانی گجویل پرگنیاپور کم از کم چار کلومیٹر سڑک کی توسیع کا کام زور و شور سے جاری ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ عنقریب یہ سڑک کی توسیع کا کام مکمل کرلیا جائے گا جس سے سڑک حادثات کے تدارک کے علاوہ مسافرین کو آمد و رفت میںسہولت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گجویل بلدیہ کے تحت کُل ملاکر 20 وارڈوں میں فی الحال 6واڈروں کے عوام کو وافر مقدار میں محفوظ پینے کا پانی سربراہ نہیں ہونے کی وجہ سے فی وارڈ ایک ٹینکر پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور بتایا کہ عنقریب گجویل بلدیہ کے عوام کو محفوظ پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ایک جامع پلان کے تحت موضع لنگا راج پلی سمپ ہاؤز کے ذریعہ پائپ لائن لانے کی غرض سے کہا کہ متعلقہ عہدیدار سرگرم عمل ہے اور عنقریب موضع لنگا راج پلی سے پائپ لائن کے ذریعہ گجویل پرگنیا پور بلدیہ کے تحت عوام کو وافر مقدار میں محفوظ پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ آنے والے موسم کے پیش نظر سانیٹیشن اور صاف صفائی کی طرف خاص توجہ دیتے ہوئے مزید عملہ کا تعین کیا گیا ہے ۔مسٹر شنکر نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایت پر عوام کوتفریح گاہ بنانے کی خاطر 100کروڑ روپئے کی سرمایہ سے راجیو پارک اور 50لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری سے ہربل ادویات میں استعمال ہونے والے پودے لگانے اور ایک خصوصی پارک تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ مستقر گجویل کی پنچایت راج دفتر کی جگہ رعیتو بازار کی تعمیر اور ملک چلنگ سنٹر کی جگہ پر وسیع تر پیمانے پر آڈیٹوریم کا قیام اور میونسپل دفتر کے علاوہ میونسپل کامپلکس کی تعمیر ‘ محکمہ آبرسانی کید فتر کا قیام اور مستقر میں خصوصیپارکنگ زون ‘ شادی خانہ ‘ اقبال مینار کی تعمیر ‘ کمیلا گجویل ‘ محکمہ برقی کی ڈیویژن آس کا قیام ‘ جرنلسٹوں کیلئے تعمیر امکنہ کا منصوبہ ہے ۔ایم پی ڈی او دفتر میں رول پولیس اسٹیشن کا قیام کے علاوہ سنگاپور روڈ پر موجود10ایکڑ زمین پر 2500گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT