Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ

بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ

گلبرگہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پیوپلز ری پبلیکن پارٹی کے ارکان نے آج 20ستمبر کو ثنا ہوٹل اور رنگ روڈ کی درستی کے مسایل کو لیکر ٹیپو چوک پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ احتجاجی ارکان کا مطالبہ تھا کہ آزاد پور روڈ خراب ہو چکی ہے لہذا وہاں پرفوری طور پر ڈانبر روڈ تعمیر کی جائے ۔ عمر کالونی اور غریب نواز کالونی میں پینے کے پانی کی سہولت

گلبرگہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پیوپلز ری پبلیکن پارٹی کے ارکان نے آج 20ستمبر کو ثنا ہوٹل اور رنگ روڈ کی درستی کے مسایل کو لیکر ٹیپو چوک پر راستہ روکو احتجاج کیا۔ احتجاجی ارکان کا مطالبہ تھا کہ آزاد پور روڈ خراب ہو چکی ہے لہذا وہاں پرفوری طور پر ڈانبر روڈ تعمیر کی جائے ۔ عمر کالونی اور غریب نواز کالونی میں پینے کے پانی کی سہولت نہیں ہے ۔ لہذا وہاں بورویل نصب کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ مذکورہ با علاقوں میں ایک سرکاری دواخانہ بھی قایم کیا جائے ۔ ان علاقوں میں پولیس اسٹیشن موجود نہ ہونے کے سبب یہاں جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ لہذا یہاں ایک سب پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے ۔ عمر کالونی اور غریب نواز کالونی میں کتوں کی بہتات ہو چکی ہے ۔ اور وہ لوگوں کو کاٹ رہے ہیں لہذا کارپوریشن کے جانب سے ان کتوں کو پکڑنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ راستہ دور کو احتجاج کے سبب1.50گھنٹہ تک ٹر افک رکی رہی ۔ بعد ازاں محکمہ تعمیرات کے ایکز یکیٹیوانجینئرماروتی گوکھلے صاحب اور محمد امین احمد اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو انجینئر مقام احتجاج پر پہنچے اور انہوں نے یقین دلایاکہ اندرون 15یوم سڑکوں کا درستی کے کام شروع کر دیئے جائیں گے ۔ یہ تعمیراتی کام چھ ماہ میں مکمل کرلئے جائیںگے ۔ پیوپلز ری پبلیکن پارٹی کے صدرمسٹر پرکاش نے کہا کہ اگر اندرون چھ ماہ مذکورہ با لا کاموں کی تکمیل نہ ہوئی تو اس صورت میںجگت سرکل تا منی ودھان سودھا زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔عمران خان ریاستی جنرل سیکریٹری پیوپلزری پبلیکن پارٹی مسرز مضورطلماحسن، دلیپ ساگر، سید سلیم، محمدکریم، پی آرپی ریاست نائب صدر اور سید منظور احسن ریاستی صدر پی آرپی نے کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT