Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مساعی

بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مساعی

کریم نگر میں میئر سردار رویندر سنگھ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فیصلہ لائحہ عمل کے مطابق شہر کی ترقی کیلئے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ میئر بلدیہ سردار رویندر سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے حیدرآباد میں حالیہ کارپوریٹرس کے تربیتی پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ عوام کو درکار تمام بلدی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر نے خصوصی توجہ دلائی ہے۔ مارکٹ شمشان گھاٹ کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ آخری رسومات کی عصری طریقہ کار پر ادائیگی کیلئے شمشان گھاٹ ڈیزائین تیار کرکے رکھاگیا ہے۔ عنقریب ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے۔ شہر میں بہتر صفائی اور کچرے کی نکاسی کیلئے نئی موٹر گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔ شہر کے گندے علاقوں میں صفائی سے متعلق شعور بیداری پروگرام شروع کیا جائے گا۔ ہر گھر میں کچرا ڈالنے کیلئے دو باسکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ پینے کے پانی کی صفائی، بہتر سڑکوں کی تعمیر کرتے ہوئے تمام گندے بستیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ہر گھر کو نل کنکشن دینے کے لئے مشورہ دیا ہے۔ اس طرح روزانہ آبی سربراہی کے لئے توجہ دی جارہی ہے۔ پینے کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے لکیج نہ ہونے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ پانی احتیاط سے خرچ کریں۔ ڈمپنگ یارڈ کے لئے زمین کی نشاندہی جاری رہے۔ میونسپل کو اطلاع دیئے بغیر جہاں چاہے کھودنے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچ رہا۔ یہ طریقہ کار صحیح نہیں ہے۔ کمشنر ڈی کرشنا بھاسکر اور مسٹر رویندر سنگھ نے علحدہ علحدہ روبہ عمل کاموں کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT