Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / بن لادن کا پتہ بتانے والے شخص کے وکیل کو گولی ماردی گئی

بن لادن کا پتہ بتانے والے شخص کے وکیل کو گولی ماردی گئی

پشاور ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا فرضی پولیو ٹیکہ اندازی مہم کے ذریعہ پتہ چلانے میں امریکی فوج کی مدد کرنے والے ڈاکٹر کے وکیل کو آج نامعلوم مسلح افراد نے گولی ماردی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی تین ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد حال ہی میں اپنے گھر واپس ہوئے تھے۔ کسی بھی گروپ نے تاحال ذمہ داری

پشاور ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا فرضی پولیو ٹیکہ اندازی مہم کے ذریعہ پتہ چلانے میں امریکی فوج کی مدد کرنے والے ڈاکٹر کے وکیل کو آج نامعلوم مسلح افراد نے گولی ماردی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی تین ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد حال ہی میں اپنے گھر واپس ہوئے تھے۔ کسی بھی گروپ نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ ڈاکٹر آفریدی کو 2 مئی 2011 ء کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کی کارروائی کے فوری بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی فوج نے اس کارروائی میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا۔ڈاکٹر آفریدی کو دہشت گرد تنظیم لشکر اسلام کے ساتھ خفیہ سازش کی بناء سزاء سنائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT