بن لادن گروپ کا تردیدی بیان

ریاض۔13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بڑے سعودی کنسٹرکشن گروپ بن لادن نے آج اپنے چیرمین کی محروسی کے بعد کمپنی کو مملکت کے قبضہ میں لینے کی تردید کی لیکن کہا کہ بعض شیرس ہوسکتا ہے حکومت کو منتقل کیئے گئے ہیں۔ اس کمپنی کو اختصادی مسائل کے سبب اپنے ہزارہا ورکرس کی تخفیف پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ بدستور پرائیویٹ شیر ہولڈنگ کمپنی ہے اور تنظیم جدید کے مرحلہ سے گزر رہی ہے۔ اس ہفتے بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی حکومت نے بن لادن کے چیرمین بکر بن لادن کی محروسی کے بعد کمپنی کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT