Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / بن لادن گروپ کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی

بن لادن گروپ کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی

ریاض ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے بن لادن گروپ نے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہیں ادا کردی ہیں۔سعودی عرب کے سات بنکوں نے منگل کے روز ڈھائی کروڑ ڈالرز(دس کروڑ سعودی ریال) کی رقوم تنخواہیں کی مد میں ان ملازمین میں تقسیم کی ہیں۔انھیں بن لادن گروپ نے گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی تھیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی مملکت کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے تارکین وطن اور سعودی عملے کو ان کے واجبات ادا کیے گئے ہیں۔تاہم ملازمین کی ایک بڑی تعداد اپنی تنخواہوں کے لیے بن لادن گروپ کے مالی حالات میں بہتری کی منتظر ہے۔ ان ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی نے صرف ان ملازمین کو واجبات ادا کیے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہوں کی مالیت چار ہزار سعودی ریال یا اس سے کم تھی۔گروپ نے اپنے 80 ہزار سے زیادہ تارک وطن ملازمین کے سعودی عرب سے واپسی کے لیے ویزے بھی جاری کردیے ہیں لیکن ان میں سے صرف 35 ہزار ورکروں کو واجب الادا تنخواہیں ادا کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT