Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / بوئنگ کمپنی کے وفد کا عنقریب دورہ ایران

بوئنگ کمپنی کے وفد کا عنقریب دورہ ایران

تہران 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے بموجب بوئنگ کمپنی کا ایک وفد عنقریب یہاں کا دورہ کررہا ہے تاکہ ایرانی ایرلائنس کے ساتھ امکانی تعاون کا جائزہ لیا جاسکے۔ ایران کی قومی ایرلائنس ایران ایئر عہدیداروں کے حوالہ سے کہا گیا کہ بوئنگ کا وفد یہاں دیگر ایرلائنس کمپنیوں سے بھی ملاقات کرے گا۔ قبل ازیں مارچ میں ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم کے سربراہ علی عابد زادہ نے کہا تھا کہ ایران امکان ہے کہ بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کے معاہدہ پر دستخط کرے گا۔ شکاگو کی ایرلائنس تیار کنندہ کمپنی نے متعدد مرتبہ دورہ کے موقع پر طیارے فروخت کرنے کی تردید کی۔ اس کے برعکس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایرانی عہدیداروں کے ساتھ طیارہ کی منصوبہ بندی کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT