Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بوئن پلی اور معین آباد میں دو افراد کی خودکشی

بوئن پلی اور معین آباد میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) بوئن پلی اور معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 43 سالہ سرینواس جو بڑا کمیلا علاقہ کا ساکن تھا ۔ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ کل وہ گھر سے باہر نکلنے کے بعد واپس نہیں گیا اور چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 21 سالہ مہیندر ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا پدا منگلارم میں رہتا تھا ۔ کل اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT