Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بوئن پلی میں ڈاکٹر کی کار میں موت سے سنسنی

بوئن پلی میں ڈاکٹر کی کار میں موت سے سنسنی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : بوئن پلی کے علاقہ میں ایک کار سے دستیاب نعش کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر چوکسی اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص 52 سالہ راگھویندر راؤ جو پیشہ سے ڈاکٹر تھا ۔ اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں مشتبہ طور پر مردہ پایا گیا ۔ اس شخص کی گمشدگی شکایت سائبر آباد کے پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن میں کروائی گئی تھی ۔ جو کل رات سے اچانک لاپتہ ہوگیا اور اپنے گھر والوں سے بھی اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ سب انسپکٹر مسٹر سرینواس نے بتایا کہ ڈاکٹر راگھویند راؤ نے کل رات آخری مرتبہ اپنے گھر والوں سے بات کی تھی اور اس کے بعد وہ ان کا فون بھی ریسو نہیں کررہا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT