Monday , February 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بوئن پلی میں گٹکھے کے گودام پر پولیس کا دھاوا

بوئن پلی میں گٹکھے کے گودام پر پولیس کا دھاوا

6 لاکھ مالیتی گٹکھا ضبط، ڈی سی پی ٹاسک فورس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے سکندرآباد کے بوئن پلی علاقہ میں گٹکھے کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے 6 لاکھ مالیتی ممنوعہ گٹکھا برآمد کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنرپولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھا کشن راؤ نے بتایا کہ 49سالہ جے سدرشن جو گٹکھے کا ڈسٹری بیوٹر ہے اپنے تین مارکٹنگ ایجنٹس 29 سالہ پی شیکھر، 35 سالہ چندولال کماوت اور 25 سالہ پرکاش کماوت کی مدد سے شہر میں بڑے پیمانے پر گٹکھے کا کاروبار کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سدرشن ملاوٹی گٹکھے کے پیاکٹس تیار کرتے ہوئے انہیں سکندرآباد کے کئی پان شاپس پرسربراہ کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے شیکھر جو مارکٹنگ ایجنٹ و ڈرائیور ہے ایک لاری کے ساتھ حراست میں لے لیا اور بھاری مقدار میں گٹکھے کے پیاکٹس برآمد کئے۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں گٹکھے کے علاوہ اس کاروبار میں استعمال کی جانے والی تین گاڑیاں بھی برآمد کرتے ہوئے گرفتار ملزمین کو بوئن پلی پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT