Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بوئن پلی کی خاتون کی بورہ بنڈہ میں خودسوزی

بوئن پلی کی خاتون کی بورہ بنڈہ میں خودسوزی

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون کی خودسوزی کا واقعہ پیش آیا جو علاقہ بوئن پلی میں رہتی تھی ۔ تاہم پولیس کیلئے یہ بات الجھن کا سبب بن گئی ہے کہ آیا اس نے بوئن پلی سے بورا بنڈہ پہونچکر کیوں انتہائی اقدام کرلیا ۔ سب انسپکٹر ایس آر نگر پولیس مسٹر نگیش نے بتایا کہ 27 سالہ نسیم بیگم جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن محمد اعجاز احمد کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے  14 مارچ کی شام بورا بنڈہ کے علاقہ میں اپنی رشتہ دار ریحانہ بیگم کے مکان میں مبینہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس نے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی ۔ تاہم فوری طور پر بچاؤ کرتے ہوئے اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر کے مطابق نسیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ زندگی سے بیزار ہوچکی تھی اور اس نے اس وجہ سے انتہائی اقدام کیا ۔ نسیم بیگم اور محمد اعجاز احمد کی شادی سال  2002 میں ہوئی تھی اور ان کے 4 بچے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT