Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوائز ٹاؤن کی کامیابی ، عبود بافنع کا آل راؤنڈ مظاہرہ

بوائز ٹاؤن کی کامیابی ، عبود بافنع کا آل راؤنڈ مظاہرہ

حیدرآباد۔ 13 ستمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق بوائز ٹاؤن اور واکر ٹاؤن کے مابین کھیلے گئے ونڈے میچ میں آج بوائز ٹاؤن نے کامیابی کے ذریعہ 5 پوائنٹس حاصل کرلئے۔ بوائز ٹاؤن نے 9 وکٹس کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ٹیم کو 54 رنز ایکسٹراز کی شکل میں ملے۔ محمد بشیر الدین نے سب سے زیاہ 60 اور عبود بافنع نے 31 رنز بنائے جبکہ ایم کملاکر گوڑ کو 4 اور ایم نریش کمار کو 3 وکٹس حاصل ہوئے۔ واکر ٹاؤن کی ٹیم عبدل 37 ، کملاکر گوڑ 31 اور سندیپ 31 کی مدد سے 151 رنز ہی بنا پائی اور سارے بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ عبود بافنع نے 35 رنز کے عوض 5 وکٹس حاصل کئے ۔

TOPPOPULARRECENT