Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بوتھم کا پاکستان کو پسندیدہ ماننے سے انکار

بوتھم کا پاکستان کو پسندیدہ ماننے سے انکار

دبئی ۔ 22 اکٹوبر  (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق کپتان این بوتھم نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سیریز میں میزبان ٹیم کوکامیابی کے لئے پسندیدہ  ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹسٹ میں ڈرامائی ڈرا سے مصباح الحق کی ٹیم کے اعتماد کو دھکا لگا ہے۔  کرکٹ ماہر کی حیثیت مختلف ٹی وی چینلز کیلئے خدمات انجام دینے والے بوتھم نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ لوگ پاکستان کو سیریز کا ممکنہ فاتح قرار دے رہے ہیں جبکہ حالات کچھ اور ہیں ۔ انہوں ے ڈیلی مرر کیلئے اپنے کالم میں لکھا میں سمجھ نہیں سکا کہ سیریز سے قبل پاکستان کس طرح سے پسندیدہ  تھا، یہ ایسا ہی ہے جیسے ایشز سے قبل آسٹریلیا کوپسندیدہ قرار دیا گیا تھا۔ پاکستان ابوظہبی  ٹسٹ میں اس وقت شکست سے بچ نکلا تھا جب انگلینڈ کو 19 اوورز میں فتح کیلئے 99 رنز کا نشانہ ملا تھا لیکن جب کم روشنی کے سبب 11 اوورز کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو انگلینڈ کو فتح کیلئے محض 25 رنز درکار تھے۔سابق انگلش کپتان کے مطابق انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ میں پاکستان کو جس حد تک نقصانات پہنچائے ہیں اس سے ان کیلئے سیریز میں واپسی انتہائی مشکل ہو گی۔ نیز پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے کے باوجود پاکستانی ٹیم میچ پر اپنی گرفت مضبوط نہ رکھ سکی جو مصباح الحق کی ٹیم کیلئے ایک پریشان کن حقیقت ہے۔  523 رنز بنا کر ناصرف میچ پر سے کنٹرول کھو دینا بلکہ شکست کے قریب آجانا ایک ایسی چیز ہے جسے قبول کرنا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سوچ رہی ہوگی کہ وہ السٹر کک، جو روٹ اور اسپنر عادل راشد پر کیسے قابو پائیں۔  انگلینڈ کی موجودہ ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو سیریز میں شکست دینے والی پہلی ٹیم ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT