Tuesday , February 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن بس ڈپو کے قریب تعمیری کام رکوانے آر ٹی سی عہدیداروں کی کوشش

بودھن بس ڈپو کے قریب تعمیری کام رکوانے آر ٹی سی عہدیداروں کی کوشش

محکمہ آر ٹی سی اور مالک دھابہ کا اپنی ملکیت ہونے کا دعوی

بودھن /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن بس ڈپو کے قریب بعض افراد کی طرف سے جاری تعمیری کاموں کو رکوانے اور اب تک تعمیر کردہ پختہ ڈھانچے ( دھابے ) کو منہدم کرنے آر ایم کے ایس خان ڈی وی ایم بی پرتاب ڈی ایم بودھن بھاوا بھوتی گذشتہ الصبح تین بجے JCB کیلر پہونچے جس کی اطلاع مالی دھابے کو ملی وہ فوری اپنے پاس موجود دستاویز لیکر موقع واقعہ پر پہونچکر جگہ کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات پیش کئے لیکن آر ٹی سی عہدیداروں نے دستاویزات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ جگہ سال 1978 سے آر ٹی سی کی ملکیت ہے ۔ مالک دھابہ نے آر ٹی سی کی طرف سے پیش کئے گئے دستاویزات کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ آر ٹی سی عہدیدار پہلے سے ہی انہوں نے اس ضمن میں مقامی پولیس کو مطلع کردیا تھا ۔ اے سی پی رگھو سرکل انسپکٹر پولیس وینکٹیشورلو سی ای گوردھن گری ایس ای گودیند معہ پولیس دستہ کے موجود تھے آر ٹی سی کی طرف سے انہدامی کارروائی کی کوشش کو روکنے مالک دھابہ نے جے سی بی کے سامنے لیٹ گیا اور اس نے الزام عائد کیا کہ لب سڑک پر آر ٹی سی ڈپو کے سامنے گذشتہ چھ ماہ سے جاری کاموں کو عہدیدار دیکھتے ہوئے کبھی کسی نے اعتراض نہیں کیا ۔ اب جبکہ تعمیر مکمل ہونے کو ہے اچانک اس طرح جو تعمیر کردہ عمارت کو منہدم کرنا کس طرح واجبی ہے ۔ مالک عمارت کی طرف سے کئے گئے شدید احتجاج کو دیکھتے ہوئے آر ٹی سی عہدیدار واپس لوٹ گئے ۔ ذرائع کے بموجب سال 1978 میں ضلع انتظامیہ نے آر ٹی سی کو 12 ایکر 18 گنٹے اراضی الاٹ کی تھی جس میں سے 10 گنٹے زمین پر بعض افراد نے دعوی کرتے ہوئے ایم ایم شکیل اور ایک شخص کے نام رجسٹری کردی تھی مذکورہ مالک اب یہاں بلڈنگ بنارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT