Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن تا بیدر ریلوے لائین کے کاموں کیلئے نمائندگی

بودھن تا بیدر ریلوے لائین کے کاموں کیلئے نمائندگی

بودھن /20 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن ڈیویژن کے قائدین کا ایک وفد رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل سے ان کے دفتر واقع حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے بودھن تا بیدر براہ نارائن کھیڑ ریلوے لائین کے توسیعی کاموں کی پیشرفت پر استفسار کرتے ہوئے فورم کے قائدین نے نومنتخب رکن پارلیمنٹ کو بتایا گذشتہ ساٹھ س

بودھن /20 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن ڈیویژن کے قائدین کا ایک وفد رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل سے ان کے دفتر واقع حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے بودھن تا بیدر براہ نارائن کھیڑ ریلوے لائین کے توسیعی کاموں کی پیشرفت پر استفسار کرتے ہوئے فورم کے قائدین نے نومنتخب رکن پارلیمنٹ کو بتایا گذشتہ ساٹھ سال سے اس ریلوے لائین کے قیام کیلئے کبھی اراضی کے حصول کیلئے تو کبھی سروے کے کاموں کے تعلق سے سابقہ ا رکان پارلیمنٹ لوک سبھا میں مسئلہ پیش کرتے رہے لیکن عملی اقدامات میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ مسٹر بی بی پاٹل نے بتایا کہ وہ اس قدیم منصوبہ میں کسی قسم کی تبدیلی کئے بغیر اس منصوبے پر عمل آوری کیلئے مجوزہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسپیکر کی توجہ مبذول کروائیں گے اور منصوبہ کے مطابق حسب ضرورت رقم مجوزہ بجٹ میں منظوری کیلئے نمائندگی کرنے کا انہوں نے تیقن دیا ۔ مسٹر پاٹل نے بتایا کہ ریلوے لائین کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے چیف منسٹر مسٹر کے سی آر خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا اور کرناٹک سے متصل ضلع نظام آباد اور میدک کے پسماندہ منڈلوں میں ناقص سڑکوں کی وجہ سے اس راستے سے گذرنے والی سواریوں ، لاریوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مسٹر پاٹل نے انکشاف کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ ریاست میں سڑکوں کی توسیع و مرمت کیلئے 15 ہزار کروڑ روپئے رقم جاری کی ہے جو سابق میں اس طرح اتنی خطیر رقم کسی حکومت نے بھی جاری نہیں کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بڑا پہاڑ درگاہ حضرت سید اللہ حسینی تک پہونچنے زائرین کو پیش آنے والی دشواریوں سے انہوں نے مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ کی توجہ مبذول کروائی ۔ مسٹر پاٹل کے مطابق محترمہ نجمہ ہبت اللہ نے ان کی نمائندگی پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حسب ضرورت فنڈ کی اجرائی کا ایم پی ظہیرآباد کو تیقن دیا ۔ مسٹر پاٹل سے ملاقات کرنے والے وفد میں بانی فورم جناب خورشید اختر ڈاکٹر لطیفہ قریشی ، عبداللہ قریشی و دیگر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT