Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں آر ٹی سی ملازمین کا راستہ روکو احتجاج

بودھن میں آر ٹی سی ملازمین کا راستہ روکو احتجاج

بودھن ۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی کے ملازمین کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے مطالبہ کو لیکر تین دن قبل شروع کی گئی ریاستی سطح پر غیر مینہ ہڑتال کے آج تیسرے دن بھی آر ٹی سی ڈپو سے کوئی بس باہر نہیں نکلی ۔ کانگریس پارٹی اور کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے آج بطور اظہار یگانگت آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے نکالے گئے جلوس میں کانگریس

بودھن ۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی کے ملازمین کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے مطالبہ کو لیکر تین دن قبل شروع کی گئی ریاستی سطح پر غیر مینہ ہڑتال کے آج تیسرے دن بھی آر ٹی سی ڈپو سے کوئی بس باہر نہیں نکلی ۔ کانگریس پارٹی اور کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے آج بطور اظہار یگانگت آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے نکالے گئے جلوس میں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے قائدین اور سرگرم پارٹی کارکنوں نے حصہ لیا ۔ یہ جلوس آر ٹی سی بس ڈپو کے سامنے سے ہوتا ہوا جدید بس اسٹانڈ پہنچا جہاں ہڑتالیوں نے راستہ روکو دھرنا منظم کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چند رشیکھر راؤ کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ اہم سڑک پر راستہ بند کردینے کی وجہ سے یہاں سے گذرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تقریباً ایک گھنٹہ تک بس اسٹانڈ سے ایک بھی بس باہر نکل نہیں سکی ۔ پولیس کی بار بار اپیل کے باوجود ہڑتالیوں نے راستہ روکو احتجاج ختم نہیں کیا ۔ پولیس کو مجبوراً احتجاجیوں کو حراست میں لینا پڑا ۔ اس احتجاج میں صدر ٹاؤن کانگریس جی پرساد‘ چیرمین اردو گھر کمیٹی بودھن محمد ابراہیم ‘ سابق رکن بلدیہ و ٹاؤن نائب صدر کانگریس قاضی سید مقصود پاشاہ ‘ جنرل سکریٹری گوڑ کمیونٹس پارٹی کے گنگا دھر اور شنکر کے علاوہ پارٹی کے سرگرم کارکنوں و محکمہ آر ٹی سی کے مرد و خواتین ملازمین کی کثیر تعداد نے اس احتجاج میں حصہ لیا ۔ آج صبح سے ہی بودھن بس اسٹانڈ سے خانگی بسیں مختلف مقامات پر روانہ ہوئی ۔ بس اسٹانڈ پر موجود پولیس کے سخت پہرے کے باعث کسی قسم کے تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT