Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں ادویات کی تنقیح

بودھن میں ادویات کی تنقیح

بودھن /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ ڈرگس کنٹرول ضلع نظام آباد سریندر ناتھ سائی کی قیادت میں بودھن شہر کے میڈیکل شاپس پر اچانک دھاوے کرتے ہوئے ادویات کی تنقیح کی گئی اور دوکانات میں موجود عملے کے تعلق سے ان کی تعلیم و قابلیت دریافت کی گئی ۔ سرکاری دواخانہ کے قریب واقع تین میڈیکلس میں مبینہ طور پر پائی گئی بے ضابطگیوں پر انہیں ک

بودھن /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ ڈرگس کنٹرول ضلع نظام آباد سریندر ناتھ سائی کی قیادت میں بودھن شہر کے میڈیکل شاپس پر اچانک دھاوے کرتے ہوئے ادویات کی تنقیح کی گئی اور دوکانات میں موجود عملے کے تعلق سے ان کی تعلیم و قابلیت دریافت کی گئی ۔ سرکاری دواخانہ کے قریب واقع تین میڈیکلس میں مبینہ طور پر پائی گئی بے ضابطگیوں پر انہیں کمشنر ڈرگس کنٹرول سے انتباہ دیا ۔ بودھن شہر میں ڈرگس کنٹرول افسر کی آمد کی اطلاع پاکر شہر کے نصف سے زائد میڈیکل شاپس بند ہوگئے محکمہ صحت و طبابت کو عوام اور صحافت کے ذریعہ بودھن شہر کے ادویات کے دوکانداروں کی جانب سے جاری بے قاعدگیوں کے تعلق سے شکایات موصول ہونے کے بعد ڈرگس کمشنر حرکت میں آئے ۔ ادویات کی دوکانات کی تنقیح کے دوران بند رکھے گئے دوکانات کے تعلق سے شہر کی عوام متذکرہ دوکانات کے تعلق سے شک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کمشنر ڈرگس کنٹرول کے ایک مرتبہ اچانک دھاوے سے ادوکانت کے دوکانداروں میں سدھار آنا مشکل ہے بلکہ ان بے ضابطگیوں کے مرتکب دوکاندار متحد ہوکر ڈرگ کنٹرول آفیسر کو دوبارہ دھاوؤں سے اجتناب کرنے کے طریقہ پر غور کر رہے ہیں ۔ دھاؤں کے دوران مبینہ طور پر بند دوکانات کی تنقیح کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرول افسر عوام میں اپنے محکمہ کی نیک نامی متاثر ہونے سے بچائیں ۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT