Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں این ایس ایف کے احیاء کیلئے علامتی بھوک ہڑتال

بودھن میں این ایس ایف کے احیاء کیلئے علامتی بھوک ہڑتال

بودھن۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام شوگر فیاکٹری بچاؤ کمیٹی نے 27 اکتوبر سے آغاز ہونے والے سرمائی اسمبلی سیشن کے آغاز کے پہلے دن یہاں بودھن کے امبیڈکر چوراستہ پر NSF کا احیاء کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے کنوینر راگھولو نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین عام انتخابات سے قبل بودھن کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ٹی آر ایس پارٹی اقتدار سنبھالتے ہی اندرون 100 دن NSF کو حکومت کی تحویل میں لے لے گی، لیکن ٹی آر ایس حکومت برسراقتدار آتے ہی ایک سال کے بعد فیاکٹری کو مقفل کردیا۔ فیاکٹری بند ہوتے ہی راست و بالراست سینکڑوں مزدوروں کا روزگار چھن گیا۔ گنا اُگنے والے کسانوں کو اپنی فصل فروخت کرنے دور دراز کے فیاکٹروں کو گنا منتقل کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے فیاکٹری کے مسئلہ کو مقامی طور پر حل کرنے کے بجائے عمداً مرکزی حکومت کے لیبر ٹریبیونل کو فیاکٹری مزدوروں کے مقدمہ کو منتقل کردیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کمیٹی میں شامل ارکان ملیش وردھنایا، گنگا دھر، ہنمنت راؤ، راج کمار اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT