Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں ایک ماہ کی شیر خوار بچی دستیاب

بودھن میں ایک ماہ کی شیر خوار بچی دستیاب

بودھن۔/4نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے سرکاری دواخانہ کے عقب میں واقع ناگماں مندر کے قریب گزشتہ شام ایک ماہ عمر کی بچی روتی ہوئی مقامی افراد کو دستیاب ہوئی جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاوارث معصوم بچوں کی نگہداشت کرنے والے محکمہ ICDS کے عہدیداروں کو طلب کرکے بچی کو ان کے حوالے کردیا۔ بعد ازاں اس بچی کو نظام آباد میں واقع ICDS کے نگہداشت مرکز کو منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب ناگماں مندر کے قریب واقع مکینوں کو شام کے وقت معصوم شیر خوار کی رونے کی آوازآئی جہاں انہیں ایک شیر خوار لڑکی جس کے ماتھے پر تلک لگا ہوا تھا روتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس اور آئی سی ڈی ایس کے عہدیدار پہونچنے سے پہلے اس معصوم کو دیکھنے عوام کی کثیر تعداد جمع ہوگئی تھی بعض افراد نے اس لاوارث لڑکی کو گود لینے کا عہدیداروں اور پولیس کو پیشکش کیا لیکن عہدیداروں نے برسر موقع لڑکی کو حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی ڈی ایس آفس نظام آباد سے رجوع ہونے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT