Saturday , December 15 2018

بودھن میں بارش سے متاثرہ علاقوںکا معائنہ

بودھن ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ رات تیز طوفانی بارش کے سبب رات دس بجے سے بودھن شہر کی برقی منقطع ہوگئی۔ رات تین بجے سے شہر کے مختلف بلدی حلقوں میں برقی بحال ہونا شروع ہوئی ۔ اس طرح آج دن میں دس بجے تک شہر کی مکمل طور پر برقی بحال ہوگئی ۔ واٹر فائر کے قریب موجود برقی ٹرانسفرمر پر پیڈھ گرنے کی وجہ سے محکمہ آبرسانی کی برقی معطل ہو

بودھن ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ رات تیز طوفانی بارش کے سبب رات دس بجے سے بودھن شہر کی برقی منقطع ہوگئی۔ رات تین بجے سے شہر کے مختلف بلدی حلقوں میں برقی بحال ہونا شروع ہوئی ۔ اس طرح آج دن میں دس بجے تک شہر کی مکمل طور پر برقی بحال ہوگئی ۔ واٹر فائر کے قریب موجود برقی ٹرانسفرمر پر پیڈھ گرنے کی وجہ سے محکمہ آبرسانی کی برقی معطل ہوگئی جس کے باعث آج قدیم شہر میں پانی کی سربراہی بند رہی۔ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی ہدایت پر صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا نے بودھن شہر کے مختلف اہم سڑکوں کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں کی ہنگامی طور پر درستگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ انجنیئرنگ کی طرف سے سڑکوں کی درستگی کیلئے تقریباً 15 لاکھ روپیوں کی تخمینہ رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔ چیرمین نے کہا 18 جون سے جنگی خطوط پر سڑکوں کی درستگی کے کاموں کا آغاز عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT