Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

بودھن میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

بودھن۔/19ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر کی خواتین میں آج رکن اسمبلی مسٹر شکیل عامر نے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بتکماں تہوار کی ساڑیاں تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤنے بلاتفریق فرقہ ، ذات تلنگانہ کے سب سے بڑے خواتین کے تہوار بتکماں کی خوشیوں میں ہر ایک کو شامل کرتے ہوئے ایک نئی روایت رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدی حلقہ نمبر 24 میں ایک ٹیلرنگ مرکز قائم کیا جائے گا۔ اس تقسیم پارچہ کی تقریب میں تحصیلدار گنگادھر ، کمشنر اے سوامی، ضلع چیرمین کوآپریٹیو بینک گنگادھر پٹوار صدرنشین بلدیہ ایلیا ، ارکین بلدیہ اور صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عابد صوفی کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT