Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں جلسہ تاجدار اولیاء

بودھن میں جلسہ تاجدار اولیاء

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خطیب امام جامع مسجد عثمانیہ بودھن مولانا سید نصیرالدین قادری کی اطلاع کے بموجب 12 فروری کی شب بعد نماز عشاء محلہ تیر گلی میں بعنوان ’’جلسہ تاجدار اولیاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس جلسے میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد احمد نقشبندی جامعہ نظامیہ، امیر تحریک صدائے اسلام شرکت کریں گے اور ان کا خطاب ہ

بودھن۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خطیب امام جامع مسجد عثمانیہ بودھن مولانا سید نصیرالدین قادری کی اطلاع کے بموجب 12 فروری کی شب بعد نماز عشاء محلہ تیر گلی میں بعنوان ’’جلسہ تاجدار اولیاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس جلسے میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد احمد نقشبندی جامعہ نظامیہ، امیر تحریک صدائے اسلام شرکت کریں گے اور ان کا خطاب ہوگا۔ ان کے علاوہ سجادہ شفیق چمن صدر انتظامی کمیٹی اور مقامی مقرر مولانا شفیع الدین، عبدالسمیع اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔ نوجوانان محلہ تیر گلی نے عامتہ المسلمین سے اس خصوصی جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT