Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں رکن اسمبلی شکیل عامر آج عوامی مسائل کا جائزہ لیں گے

بودھن میں رکن اسمبلی شکیل عامر آج عوامی مسائل کا جائزہ لیں گے

بودھن /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹاون پریسیڈنٹ ٹی آر ایس پارٹی بودھن جناب محمد عابد احمد صوفی کے بموجب رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر 24 فروری تا 27 فروری تک بودھن شہر کے تمام 35 بلدی حلقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی بلدی و عوامی مسائل کا جائزہ لیں گے اور ان کے ہمراہ موجود سرکاری عہدیداروں کو عوامی مسائل کی برسر موقع یکسوئی کیلئے ہدایت دیں گے ۔ 24 فروری کو سب سے پہلے وہ اپنی قیام گاہ واقع بلدی حلقہ نمبر 35 کے علاوہ بلدی حلقہ نمبر ایک تا سات کا مقامی ارکان بلدیہ کے ساتھ دورہ کریں گے اور 25 فروری کو بلدی حلقہ نمبر 8 تا 15 اور 26 فروری کو بلدی حلقہ نمبر 16 تا 23 اور 27 فروری کو آخری دن بلدی حلقہ نمبر 24 تا 34 کا دورہ کریں گے اور مقامی عوام کے مسائل کی سماعت کریں گے اور ارکان بلدیہ کی طرف سے تحریری طور پر پیش کردہ تجاویز و مسائل پر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ جناب عابد صوفی نے بتایا کہ رکن اسمبلی جناب شکیل عامر کے دورہ بودھن شہر کے موقع پر مجلس بلدیہ بودھن کے عہدیداروں کے علاوہ برقی و آبرسانی کے عہدیدار اور صدرنشین کے علاوہ برقی و آبرسانی کے عہدیدار اور صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT