Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں سن اسٹروک سے دو افراد ہلاک

بودھن میں سن اسٹروک سے دو افراد ہلاک

بودھن ۔ /13 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن میں ہفتہ کے روز لو لگنے سے دو افراد فوت ہوگئے ان میں سے ایک ٹراکٹر ڈرائیور سرینواس 45 سالہ جو گزشتہ 15 سال سے بلدیہ کا ٹراکٹر چلارہا تھا اور دوسرا شخص 52 سالہ ٹی کرشنا کمار این ایس ایف فیٹر کی حیثیت سے شوگر فیاکٹری میں ملازم تھا متوفی دن تمام گھر کے کام سے گھوم کر سہ پہر شام گھرلوٹا اور اچانک چکرا کر گرگیا جس کو فوری طور پر قریبی خانگی دواخانہ سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مشورے پر نظام آباد منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک راستہ میں ہی فوت ہوگیا ۔ کرشنا کمار کے رشتہ داروں کے مطابق اس کے گھر میں تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں سارا دن مصروف تھا ۔ متوفی کو بیوی کے علاوہ دو لڑکیاں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT