Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں سڑک کی کشادگی کیلئے رقم کی منظوری

بودھن میں سڑک کی کشادگی کیلئے رقم کی منظوری

بودھن۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد تا سالورہ چیک پوسٹ برائے بودھن 40کیلو میٹر طویل سڑک کی کشادگی کے کاموں کو انجام دینے ریاستی حکومت نے 35 کروڑ 65لاکھ روپئے بتاریخ 21جنوری ، جی او آر ٹی نمبر 35کے ذریعہ جاری کردیئے۔ رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر و توسیع کیلئے سابقہ کان

بودھن۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد تا سالورہ چیک پوسٹ برائے بودھن 40کیلو میٹر طویل سڑک کی کشادگی کے کاموں کو انجام دینے ریاستی حکومت نے 35 کروڑ 65لاکھ روپئے بتاریخ 21جنوری ، جی او آر ٹی نمبر 35کے ذریعہ جاری کردیئے۔ رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر و توسیع کیلئے سابقہ کانگریس حکومت نے سال2013 کے دوران 30 کروڑ روپئے مختص کئے تھے ۔ بعض مقامات پر سڑک کی کشادگی کم کئے جانے اور کلورٹس کی تعمیر کیلئے حسب ضروری رقم مختص نہ کئے جانے کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے اس اہم بین ریاستی سڑک کی کشادگی کے کام سست رفتاری سے جاری تھے ۔ جناب شکیل نے بتایا کہ ان کی نمائندگی پر ریاستی حکومت سے مذکورہ سڑک کے تعمیری کاموں کے بجٹ میں 15فیصد رقم کا اضافہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT