Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

بودھن میں سڑک کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

بودھن 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے بلدی حلقہ نمبر گیارہ میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا نے سڑکوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مسٹر ایلیا نے کہاکہ بودھن شہر کے سلم علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دینے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے خطیر رقم جاری کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بودھن شہر کو خوبصورت ماڈل شہر میں تبدیل کر

بودھن 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے بلدی حلقہ نمبر گیارہ میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا نے سڑکوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مسٹر ایلیا نے کہاکہ بودھن شہر کے سلم علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دینے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے خطیر رقم جاری کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بودھن شہر کو خوبصورت ماڈل شہر میں تبدیل کرنے شہریان بودھن کا تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر رکن بلدیہ سید رفیع الدین رفاعی کے علاوہ حبیب خان رکن بلدیہ و نائب صدرنشین کے علاوہ دیگر مقامی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT