Wednesday , December 12 2018

بودھن میں مسلم نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

بودھن ۔ 15 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جموں و کشمیر میں ایک معصوم لڑکی کا بے رحمانہ قتل اور قتل سے قبل انسانیت سوز حرکت پیش آنے کے واقعہ پر یہاں بودھن شہر کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقہ اچن پلی کے نوجوانوں نے آج شہر بودھن کے مصروف ترین چوراہا امبیڈکر کے قریب سیاہ پٹیاں اپنے سروں پر باندھ کر احتجاج کیا اور صبح 10بجے تا سہ پہر 5 بجے تک دھرنا منظم کیا ۔ اس دوران محمد آصف علی نے اپنے خطاب میں درندہ صفت افراد کو کیفرکردار تک پہونچانے اور انہیں برسرعام سزائے موت دینے دستور میں ترمیم کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا اس احتجاجی دھرنے میں عبدالجلیل ‘ شیخ بابا ‘ فیاض خان ‘ شیخ مقیم ‘ شیخ سمیر ‘ شیخ شرف الدین ‘ شیخ اعجاز ‘ عرفان احمد ‘ سید غوث ‘ امجد خان عبدالمعز وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT