Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح

بودھن میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا افتتاح

بودھن /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے کہا مشن کا کتیہ اسکیم پر موثر عمل آوری کے باعث آنے والی خریف کی فصلوں کو تالابوں میں جمع پانی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی بودھن کے نوی پیٹ منڈل میں ایک تالاب میں جمع فاضل مٹی کی نکاسی کے کاموں میں خوش حصہ لیتے ہوئے مٹی کی نکاسی کے کاموں کا رسم ا

بودھن /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے کہا مشن کا کتیہ اسکیم پر موثر عمل آوری کے باعث آنے والی خریف کی فصلوں کو تالابوں میں جمع پانی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی بودھن کے نوی پیٹ منڈل میں ایک تالاب میں جمع فاضل مٹی کی نکاسی کے کاموں میں خوش حصہ لیتے ہوئے مٹی کی نکاسی کے کاموں کا رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوی پیٹ منڈل میں موجود 56 تالابوں میں سے پہلے مرحلے میں 21 تالابوں کی مرمت کے کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مرمت کے کام انجام دینے والے گتہ داروں سے تالابوں کی صحیح مرمت کرنے کی خواہش کی ۔ مشن کاکتیہ کاموں کے رسمی افتتاح تقاریب کے دوران رکن اسمبلی بودھن کے ہمراہ DCCB چیرمین گنگادھر راؤ پٹواری کے علاوہ رکن زیڈ پی ٹی سی سرینواس گوڑ ایم پی پی کے راجندر گوڑ ٹی آر ایس منڈل صدر نرسنگ راؤ سابقہ ایم پی پی بودھن گنگا ریڈی ، محکمہ آبپاشی کے ڈپٹی انجینئیر وینکٹ رمنا راؤ آر ڈبلیو ایس کے انجینئیر لکشمی نارائن اسسٹنٹ انجیئیر رشید ، مہیندر مختار الدین ، رام سنگھ ، ایم پی ڈی او سرینواس راؤ کے بھوم ریڈی تحصیلدار انیل کمار ، رنجل منڈل صدر کے سائیلو موضع کلیاپور ایم پی ٹی سی موہن اور دیگر ساتھ میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT