Saturday , December 15 2018

بودھن میں پولیس انکاؤنٹر کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج

بودھن ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کے موضع میگاواگو کے قریب گذشتہ 14؍ ڈسمبر کو 8 افراد کے پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کئے جانے کے خلاف بودھن میں کمیونسٹ پارٹیوں کی طرف سے شدید احتجاج منظم کیا گیا یہاں امبیڈکر چوراستہ پر کمیونسٹ پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین و سرگرم کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ مذکورہ مہلوکین کو دوسرے مقامات پر حراست میں لیکر انہیں منصوبہ بند طریقہ سے ٹلاپلی منڈل کے موضع میگاواگو پر لا کر انہیں ہلاک کیا گیا ۔ بائیں بازو جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین نے اس انکاؤنٹر کو اجتماعی قتل قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کی برسر خدمت ہائیکورٹ کے جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجاج میں کامریڈ ملیش وردھنیا ‘ شیخ بابو ‘ ایم سائیلو ‘ جی سرینواس ‘ راجکمار ‘ گوتم کمار مہیش ‘ جی گنگادھر شیوکمار ‘ سلیم کرشنن موہن ‘ شیکھر قادر و دیگر نے حصہ لیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT