Tuesday , December 18 2018

بودھن میں ڈینگو بخار کیخلاف بیداری مہم

بودھن 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں ڈینگو مرض سے متاثرہ بلدی حلقہ نمبر گیارہ اور بارہ کن رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے دورہ کیا اور متوفی گیا نامی خاتون کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ بعدازاں رکاس پیٹھ ہیلت سنٹر کا دورہ کیا۔ وہاں پر موجود ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسرس کی ٹیم سے مرض ڈینگو سے متاثر افرا

بودھن 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں ڈینگو مرض سے متاثرہ بلدی حلقہ نمبر گیارہ اور بارہ کن رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر نے دورہ کیا اور متوفی گیا نامی خاتون کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ بعدازاں رکاس پیٹھ ہیلت سنٹر کا دورہ کیا۔ وہاں پر موجود ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسرس کی ٹیم سے مرض ڈینگو سے متاثر افراد اور تدارک کیلئے جاری اقدامات کے تعلق سے استفسار کیا۔ ڈی ایم او لکشما نے بتایا کہ گزشتہ ماہ یہاں ڈینگو مرض سے متاثر افراد کا پتہ چلنے کے بعد تقریباً 1400 مکانات کا سروے کرتے ہوئے بخار سے متاثرہ 29 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 14 افراد ڈینگو سے متاثر پائے گئے جنھیں ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر وینکٹ نے بتایا کہ تحال 9 افراد روبہ صحت ہوکر واپس لوٹ چکے ہیں۔ بودھن کے مزید پانچ افراد کے علاوہ ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے چار ڈینگو مرض سے متاثر افراد زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹر وینکٹ نے بتایا کہ اس مرض کی روک تھام کیلئے بودھن شہر میں 10 اکٹوبر کو شعور بیداری دوڑ کا اہتمام کیا جائے گا جو صبح 8 بجے امبیڈکر چوراہا سے دوڑ کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر وینکٹ نے کہاکہ عوام الناس مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گھروں میں موجود پانی کے ذخیرہ کو ہفتہ میں ایک دن خالی کیا جانا چاہئے۔ مہینوں پانی کے حوض بھرے رکھنے سے اس پانی میں ڈینگو مچھروں کی پرورش ہوسکتی ہے۔ رکن اسمبلی کے دورہ کے موقع پر ارکان پول، شرف الدین، سابق رکن بلدیہ اشفاق علی، ریاستی نائب صدر ٹی آر ایس عبدالرزاق و دیگر قائدین اس موقع پر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT