Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں یوم رائے دہندگان کے موقع پر ریالی

بودھن میں یوم رائے دہندگان کے موقع پر ریالی

بودھن/25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم رائے دہندگان کے روز بودھن شہر کے مختلف کالجس کے طلبہ نے شہر کی اہم سڑکوں پر ریالی نکالی اور عمر 18 سال مکمل ہونے والے نوجوانوں کو اپنے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے اور حق رائے دہی کا استعمال کرنے نعرے بلند کئے ۔ بعد ازاں یہ ریالی بودھن شہر کے مرکزی علاقہ امبیڈکر چوراستہ پر پہونچکر ایک جلسہ میں تبدیل ہوگئی ۔ جہاں تحصیلدار بودھن مسٹر سدرشن اور سرکل انسپکٹر پولیس بودھن مسٹر وینکنا اور پرنسپل مدھو ملنجہ ڈگری کالج سرینواس نے طلبہ و طالبات کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے حلف دلوایا ۔

TOPPOPULARRECENT