Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک کیلئے کمیٹی کی تشکیل

بودھن میں 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک کیلئے کمیٹی کی تشکیل

بودھن /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن شہر کے معزز افراد کا ایک خصوصی اجلاس IB گیسٹ ہاوز منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مسلمانان تلنگانہ کو ملازمتوں و تعلیم میں 12 فیصد تحفظات کے حصول کیلئے تحریک کا آغاز کرنے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس کمیٹی کے صدر مولانا عبدالحمید السائح ہوں گے اور ان کے علاوہ اس کمیٹی میں جناب محمد عابد حسین فاروقی ، سید عبدالباقی احمد جیروت اللہ شیخ فصیح الدین ایم اے ایچ قریشی اور صحافی محمد کلیم کا بطور معاوین صدر ( کوکنوینر ) کی حیثیت سے متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے فلور لیڈر جناب عابد سیٹھ نے کہا کہ برسر اقتدار سیاسی جماعت کے انتخابی وعدے کو مجوزہ اسمبلی اجلاس میں اٹھانے ، مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات اور تلنگانہ کی ریاستی کابینہ میں مزید تین مسلم وزراء کی شمولیت کا مسئلہ زیر بحث لانے ارکان اسمبلی خاصکر مسلم ارکان اسمبلی کی توجہ مبذول کروانے مقامی طور پر قرارداد منطور کرتے ہوئے جناب محمد شکیل عامر و دیگر مسلم ارکان اسمبلی کو روانہ کرنے تجویز پیش کی رکن بلدیہ جناب سید رفیع الدین رفاعی نے کہا کہ تحریک تلنگانہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنے تلنگانہ کے مسلمانوں نے جس جوش و جذبہ کے ساتھ تحریک میں حصہ لیا تھا آج پھر ایک مرتبہ 12 فیصد تحفظات کے حصول کیلئے جدوجہد کا آغآز کرنا ہوگا ۔ جناب عابد فاروق نے کہا چار فیصد تحفظات کا ثمر ہم کو حاصل ہو رہا ہے ۔ لیکن یہ ناکافی ہے ۔ ہمیں بھی دیگر انبیاء وطن کی طرح مکمل انصاف چاہئے یہماری آج کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ سابقہ رکن بلدیہ جناب خواجہ فیاض الدین سی پی ای کے شیخ بابو غوث احمد کے علاوہ عبدالوہاب مفتی شیخ جابر ، شیخ فصیح الدین ڈاکٹر لطیف قریشی و دیگر شرکائے اجلاس نے بودھن شہر میں 12فیصد تحفظات کی فاہمی کیلئے جاری تحریک میں شدت پیدا کرنے تجاویز پیش کئے اور جمعہ 11 مارچ کو بودھن کے تمام مساجد میں ورقہ تقسیم کرنے اور 14 مارچ کو زینت پیالیس فنکشن ہال میں گیارہ بجے دن شہریان بودھن کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT