Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن میں 30لاکھ روپئے مالیتی 1400کنٹل چاول ضبط

بودھن میں 30لاکھ روپئے مالیتی 1400کنٹل چاول ضبط

ویجلنس وانفورسمنٹ ٹیم کے دھاوے ملس مالکین پر مقدمہ درج
بودھن۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سطح غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کرنے والے افراد خاندان کو فی کیلو ایک روپیہ میں سربراہ کئے جانے والے 36لاکھ روپئے مالیت کے 1400 کنٹل چاول کو ویجلینس و انفورسمنٹ ٹیم نے بودھن شہر کے مضافات میں واقع دو رائس ملس سوریا اور چندرا اگرو پر گزشتہ شب اچانک دھاوا کرکے ضبط کرلیا اور مذکورہ ملس کے مالک پربھاکر ریڈی کے خلاف کریمنل کیس درج کیا۔ ویجلنس ایس پی مسٹر ناگا راجو نے بتایا کہ انہیں ملی اطلاع کے مطابق وہ گزشتہ چند دنوں سے مذکورہ رائس ملس پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مستحق افراد کو سربراہ کئے جانے والے رعایتی قیمت کے چاول کو خرید کر یہاں از سرنو رائس مل کے ذریعہ موٹے چاول کو باریک کرکے دوسرے مقامات پر زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے رینج میں شامل پانچ اضلاع نظام آباد، کاماریڈی، میدک و میڑچل میں غیرمجاز چاول کے ذخیروں کا پتہ لگاکر ان مقامات پر دھاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ اتنی بھاری مقدار میں چاول کی ضبطی پہلی مرتبہ ہوئی۔ انہوں نے عوام الناس و فرض شناس شہریوں سے کہا کہ رعایتی قیمت کے چاول کی غیر مجاز ذخیرہ اندوزی و منتقلی کو روکنے محکمہ انفورسمنٹ کا تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چاول کی منتقلی کے تعلق سے عوام کو کوئی اطلاع ہو تو وہ فوری راست طور پر انہیں ان کے سیل نمبر 8008203377 پر مطلع کریں۔ بودھن میں غیر مجاز چاول کے ذخیرہ کی ضبطی کی کارروائی میں محکمہ انفورسمنٹ کے ڈی ایس پی مسٹر سرینواس، ڈی سی ٹی او اوپیندر، سرکل انسپکٹرس و نائیک ریڈی، بال ریڈی ایس ای سنگمیشور گوڑ، ایس ایس لکشما ریڈی، کانسٹبل شیوآنند، شیوا کمار، سدرشن، ڈی ای رمنا، اے آر رمیش، تحصیلدار بودھن گنگا دھر، ڈپٹی تحصیلدار وسنتا، ششی بھون وغیرہ شامل تھے۔

غیر مجاز ریت سے لدے
دو ٹریکٹر ضبط
مٹ پلی۔/18اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملا پور منڈل کے مقامی ایس آئی ستیش نے بتایا کہ موضع ساتا رام میں غیر مجاز طور پر ریت سے لدے دو ٹریکٹرس کو مقامی پولیس کی جانب سے ضبط کرلیا گیا جو قریبی ندی سے ریت دوسرے مقامات پر منتقل کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT