Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بودھن ۔ بیدر ریلوے لائن کی تعمیر میں تاخیر

بودھن ۔ بیدر ریلوے لائن کی تعمیر میں تاخیر

نظام آباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( فیکس ) : قاضی سید ارشد پاشاہ سینئیر قائد کانگریس و سابق وائس چیرمین میونسپل کونسل نے ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل مینجر مسٹر سریواستو کے دورہ ضلع نظام آباد کے موقع پر ملاقات کی ۔ انہوں نے جنرل مینجر کو ضلع نظام آباد کے حل طلب ریلوے لائنس کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن لوک سبھا مدھو گوڑ یشکی اور سابق

نظام آباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( فیکس ) : قاضی سید ارشد پاشاہ سینئیر قائد کانگریس و سابق وائس چیرمین میونسپل کونسل نے ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل مینجر مسٹر سریواستو کے دورہ ضلع نظام آباد کے موقع پر ملاقات کی ۔ انہوں نے جنرل مینجر کو ضلع نظام آباد کے حل طلب ریلوے لائنس کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن لوک سبھا مدھو گوڑ یشکی اور سابق رکن لوک سبھا ظہیر آباد سریش شٹیکار نے درپلی نظام آباد اور بودھن تا بیدر ( کرناٹک ) ریلوے لائنس کی تنصیب کے سلسلہ میں مرکزی وزیر ریلوے سے موثر نمائندگی کی تھی ۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ مذکورہ ریلوے لائنس کی تکمیل کے لیے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے حالیہ ریلوے بجٹ میں فنڈس کے الاٹمنٹ میں کوئی فراخدلانہ رویہ اختیار نہیں کیا ۔ جس کی وجہ اس بات کی تشویش پائی جاتی ہے کہ مذکورہ ریلوے لائنس کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر ہوجائے گی ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ نو منتخبہ ٹی آڑ ایس رکن لوک سبھا شریمتی کے کویتا نے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دیتے ہوئے مرکزی وزارت ریلوے سے نمائندگی کی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ درپلی نظام آباد بودھن تا بیدر ریلوے لائن کے سلسلہ میں تمام پارٹیوں کے منتخبہ قائدین بغیر کسی ذہنی تحفظ کے عوام کے مفاد میں مرکزی حکومت پر زور دیں کہ دونوں ریلوے لائنس کی عاجلانہ تکمیل کے لیے اقدامات روبہ عمل لائے جائیں تاکہ عوام کو سہولت ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT