Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / بودھ گیا دھماکہ معاملہ ، اسلحہ ایکٹ کے تحت معاملہ درج

بودھ گیا دھماکہ معاملہ ، اسلحہ ایکٹ کے تحت معاملہ درج

نئی دہلی۔ 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے بہار کے بعدھ گیا میں گزشتہ مہینے ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں عام تباہی کے ہتھیار (انسداد غیرقانونی سرگرمیاں) کی روک تھام کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔دہشت گردانہ واقعے کے معاملے میں،کسی تحقیقاتی ایجنسی نے ملک میں پہلی دفعہ اس قانون کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ این آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر بہار پولیس سے اس معاملے کی جانچ فروری 3 کو اپنے ہاتھ میں لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ایجنسی کو پہلے نظر میں پتہ چلا ہے کہ جس جدید ترین دھماکہ خیز آلات سے یہ دھماکہ کیا گیا ہے جس میں ایسے مواد تھے جو عام تباہی کے ہتھیاروں کے زمرے میں آتے ہیں ۔ تاہم، اس مواد کے بارے میں حتمی معلومات فارنسک جانچ کی رپورٹ کے بعد ملیں گی۔ یہ مادہ کیمیائی ٹاکسن بھی ہو سکتا ہے ، جس کی مدد سے بڑی تعداد میں لوگوں کو ایک ساتھ مارا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق، بودھ گیا کے حملے کے ایف آر میں تام تباہی کے ہتھیار (انسداد غیرقانونی سرگرمیاں) ایکٹ 2005 کے دفعہ 14، 17 اور 19 کے تحت ایک ایف آر درج کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت جرماہ کے ساتھ پانچ سال کی قید سے لیکر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔ این آئی اے نے اس کے ساتھ ہی تعزیرات ہند کی دفعہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت شق 16، 18 اور 20 کو شامل کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT