Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / بودھ گیا میں دستیاب بم غیرکارکرد

بودھ گیا میں دستیاب بم غیرکارکرد

گیا (بہار) /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)این آئی اے نے بہار پولیس کے مخالف دہشت گردی اسکواڈ کے ہمراہ اپنی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں ۔ بودھ گیا سے دو بم دستیاب ہوئے تھے جنہیں آج غیرکارکرد بنادیا گیا ۔ این آئی اے کی ایک ٹیم کل یہاں پہونچی تھی اور اس نے بہار پولیس کے اے ٹی ایس کے ساتھ ساتھ اپنی تحقیقات بھی شروع کردیں ۔ بودھ گیا پولیس اسٹیشن میں بموں کی دستیابی کے بارے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ۔ بموں کی باقیات فارنسک ماہرین نے حاصل کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT