Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بورا بنڈہ تا ہائی ٹیک سٹی سڑک کی توسیع ، مالکین جائیداد کو نوٹس کی اجرائی

بورا بنڈہ تا ہائی ٹیک سٹی سڑک کی توسیع ، مالکین جائیداد کو نوٹس کی اجرائی

مالکین ناراض ، تجار خوش ، جی ایچ ایم سی کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( آصف احمد ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سنٹرل زون ٹاون پلان کی جانب سے بورا بنڈہ تا ہائی ٹیک سٹی سڑک توسیع کے لیے جائیداد مالکین اور دکانداروں کو نوٹس جاری کی گئی ہیں عرصہ دراز سے سڑک کی توسیع پر منصوبہ تیار کیا جارہا تھا بالآخر سڑک کی توسیع کے کام کے لیے نوٹس جاری کردی گئیں ہیں ۔ موجودہ سڑک کو توسیع کرتے ہوئے اسے ساٹھ فیٹ چوڑی کرنے کی تجویز ہے ۔ جس سے کئی مکانات اور دکانات متاثر ہوں گے ۔ یہ سڑک بورا بنڈہ بس اسٹاپ سے براہ راج نگر ، یس آر ٹی نگر ، بنجارہ نگر ، سوراج نگر ، پیلی درگاہ ، گورنمنٹ اسکول سے ین آر آر پورم سائیڈ III کالونی ہائی ٹیک سٹی کی سمت جائے گی ، بورا بنڈہ سے شہر حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاوہ اضلاع سے بھی آر ٹی سی بس چلائی جاتی ہیں ۔ یہاں پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں اضافہ سے ٹریفک جام اور سڑک تنگ ہوگئی ہے ۔ ہر وقت ٹریفک کے بہاؤ میں خلل رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ سڑک کے کنارے ٹھیلہ بنڈیوں کا قبضہ ہے ۔ سڑک کی کشادگی کا عمل شروع ہونے پر تجار خوش اور بعض پریشان ہیں ۔ کم رقبہ والی ملگیات و مکانات کے مالکین شدید متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ اگر بورا بنڈہ کی جانب نئی تعمیر توسیع جانے والی سڑک سے کم دوری میں ان مقامات تک پہونچنے میں سہولت ہوتی ہے ۔ اس سے عوام کو کافی فائدہ اور کاروبار میں اضافہ ہوگا اور بورا بنڈہ کافی ترقی یافتہ ہے ۔ ابھی نوٹس دی گئی ہیں جن میں سڑک کی کشادگی میں کتنی اراضی لی جارہی ہے مکان مالک کا نام ، نمبر اور مکان کا نقشہ کے ساتھ نوٹس دی گئیں ہیں جس کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سنٹرل زون اسسٹنٹ ٹاون پلان آفیسر اور سیکشن آفیسر کی جانب سے جاری کیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT