Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بورویل راست پائپ لائن کے ذریعہ آبی سربراہی

بورویل راست پائپ لائن کے ذریعہ آبی سربراہی

نارائن پیٹ۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 16میں صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت نے پانی کی قلت کے پیش نظر بورویل سے راست پائپ لائنوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کا بٹن دباکر آغاز کیا۔ قبل ازیں وارڈ کے رکن مسٹر محمد امیر الدین ایڈوکیٹ نے حافظ عبدالقیوم وارڈن سے فاتحہ خوانی کروائی اور دعاء کی گئی۔ اس موق

نارائن پیٹ۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 16میں صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت نے پانی کی قلت کے پیش نظر بورویل سے راست پائپ لائنوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کا بٹن دباکر آغاز کیا۔ قبل ازیں وارڈ کے رکن مسٹر محمد امیر الدین ایڈوکیٹ نے حافظ عبدالقیوم وارڈن سے فاتحہ خوانی کروائی اور دعاء کی گئی۔ اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر نندو ناموجی ایڈوکیٹ، مسٹر گندے چندرکانت، جناب عبدالغنی سنڈکے، جناب نظیر احمد تاج، محمد غوث انپور، محمد اعجاز مڑکی، راگھو امیا، ونود کمار، ارکان بلدیہ اور وارڈ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندراکانت نے بتایا کہ وارڈ نمبر 16جہاں مکینوں کی کثیر تعداد ہے۔ پانی کی شدید قلت ہے جس کو دور کرنے کے لئے بوریل سے راست پائپ لائنوں میں پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ میں کمیونٹی ہال کی تعمیر بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ بریں ِسڑکوں ، روڈ ڈرین کی تعمیر کیلئے 12لاکھ روپئے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے جس سے سڑکوں اور ڈرینوں کی تعمیر ٹنڈر طلب کرتے ہوئے جلد کی جائے گی۔ وارڈ میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے 6الکٹرانک پول لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 16ایک مسلم علاقہ ہے جہاں غریب اور مزدور پیشہ افراد بڑی تعداد میں موجود ہیںجن کی فلاح و بہبود کیلئے بلدیہ کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے۔ جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ وارڈ کونسلر نے صدرنشین نائب صدر نشین سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ مسٹر گنگا دھر، و دیگر بلدی عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT