بورویل میں پھنسی بچی کو بچانے کی کوششیں جاری

بیجا پور( کرناٹک )۔/19جون، (سیاست ڈاٹ کام ) موضع ناگا تھانہ میں ایک 4سالہ بچی جو ایک بورویل میں پھنسی ہوئی ہے اسے بچانے کیلئے کارروائی کا سلسلہ گذشتہ تین روز سے جاری ہے جہاں بچاؤ کاری عملہ لڑکی تک رسائی حاصل کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک افقی سرنگ کی کھدوائی کی گئی ہے جہاں اکشتیا نامی یہ لڑکی پھنسی ہوئی ہے تاکہ زمین کھسکنے کی صورت میں بچی مزید گہرائی میں نہ جاسکے۔ سرنگ میں آہنی تختے لگائے گئے ہیں۔ نیشنل ڈیساسٹر رسپانس فورس، فائر بریگیڈ اور پولیس کے بچاؤ کاری عملہ نے اپنی کوششیں ہنوز جاری رکھی ہیں اور انہیں توقع ہے کہ 300فیٹ گہری بورویل میں بچی صرف 10 فیٹ کی گہرائی میں پھنسی ہے اور اسے جلد ہی زندہ باہر نکال لیا جائے گا۔

17سالہ لڑکی کی اجتماعی
عصمت ریزی
سرینگر۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تین افراد نے ایک 17سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی لیکن پولیس نے ان میں سے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کی جانب سے درج کردہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ واقعہ14جون کو اسوقت رونما ہوا جب وہ بونیار نامی علاقہ میں اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی۔ لڑکی جیسے ہی مکان کے باہر آئی تینوں ملزمین نے اس کا غؤاء کرلیا اور اسے ایک جنگلاتی علاقہ میں لے گئے اور گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے البتہ تین کے منجملہ دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT