Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بورویل میں گرے ہوئے دوسالہ بچے کو این ڈی آ رایف کی ٹیموں نے بچالیا

بورویل میں گرے ہوئے دوسالہ بچے کو این ڈی آ رایف کی ٹیموں نے بچالیا

حیدرآباد 16 اگست ( یو این آئی) کھیل کے دوران کھلے بورویل میں گرے ہوئے دوسالہ بچے کو این ڈی آ رایف کی ٹیموں کی کوششوں کے سبب محفوظ طورپر بچالیا گیا۔یہ واقعہ گزشتہ روز آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے امی دیوارم گاوں میں اُس وقت پیش آیا تھا جب یہ لڑکا اپنے والد کے کھیت میں کھیل رہا تھا۔دو سال قبل اس کے والد نے یہ کھلا بورویل کھدوایا تھا جو تقریبا 15فیٹ تھا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چندرشیکھرنامی لڑکے کو بچانے کے لئے این ڈی آرایف کی ٹیمیں سرگرم ہوگئی تھیں اور اس کو آکسیجن پہنچانے کا کام کیا گیا تھا ۔ساتھ ہی اس گڑھے سے متصل گڑھا کھودیا گیا ۔اس کو کامیابی کے ساتھ نکالنے کے لئے این ڈی آ رایف کی ٹیموں کو دس گھنٹے تک مسلسل مساعی کرنی پڑی۔اس لڑکے کو کھلے بورویل سے نکالنے کے فوری بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ اس لڑکے کی صحت بہتر ہے ۔ اس کو گڑھے سے نکالنے کے ساتھ ہی وہاں موجود لوگوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور اس کے والدین میں بھی کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ راحت کاموں کے دوران ایک بڑا پتھر رکاوٹ بن گیا تھا جس سے کچھ وقت کے لئے راحت کاموں میں رکاوٹ پیداہوگئی تھی بالاخر راحت ٹیموں نے رات 2.30بجے کامیابی کے ساتھ اس بچے کو نکال لیا ۔اس کے والد ملک ارجن اور تمام دیہاتیوں نے اس کو نکالنے کے بعد راحت کی سانس لی۔

گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 18افراد زخمی
حیدرآباد 16 اگست ( یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 18افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ پداراو گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو ٹاٹا میجک گاڑی نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں 18افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں 6خواتین شامل ہیں۔یہ افراد مزدوری کے لئے مرکاپورم سے چلاپاڈو دیہات جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT