Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے آن لائن تعلیم

بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے آن لائن تعلیم

سائنس و کامرس کے طلبہ کے لیے فائدہ مند ، جے ای ای ، ایمسیٹ و نیٹ کے لیے مفید
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : طلباء کی قابلیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بروقت آن لائن سہولیات فراہم کرنے والے تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے انٹر کے طلبہ کو آن لائن کے ذریعہ تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ طلبہ کو ’ ڈیجٹل اسٹڈی کٹ ‘ کے ذریعہ آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کررہا ہے اور یہ سہولت سائنس اور کامرس کے طلبہ کو دی جائے گی ۔ ویب سائٹ کے ذریعہ جے ای ای ، ایمسیٹ اور نیٹ کے امتحانات کی تیاری کرنے والے انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو ضروری اسٹڈی میٹریل فراہم کیا جائے گا ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایک خانگی کمپنی کی شراکت داری کے ذریعہ اسٹڈی کٹس کی تیاری میں مشغول ہے ۔ اور یہ کٹس دو ماہ کے اندر طلبہ کو فراہم کئے جائیں گے اور ان کٹس کے ذریعہ طلباء کو حتی المقدور بٹس کی تیاری کرائی جائے گی ۔ ماضی کے سوالات پر مشتمل پرچوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم موضوعات کو شامل کر کے یہ کٹس تیار کی جارہی ہیں ۔ ڈیجیٹل اسٹوری کٹس آن لائن کے ساتھ ساتھ آف لائن میں بھی دستیاب رہیں گے ۔ ہزاروں روپئے خرچ کر کے ٹیوشن حاصل نہ کر پانے والے طلباء کے علاوہ دیہی علاقوں کے طلبہ کے لیے یہ کٹس بے حد مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور سرکاری کالجوں کے طلبہ کو یہ کٹس مفت فراہم کئے جائیں گے اور خانگی کالجوں کے طلبہ سے 350 روپئے فیس وصول کی جائے گی اور اس میٹریل کو اسمارٹ فونس کے ذریعہ بھی عام کرنے کے لیے خصوصی ایپ کی تیاری بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT