Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے مسلمہ جونیر کالجس کی فہرست جاری

بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے مسلمہ جونیر کالجس کی فہرست جاری

حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2018-19 کیلئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ذریعہ مسلمہ موقف حاصل کئے ہوئے جونیر کالجوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اشوک نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسلمہ موقف حاصل کئے ہوئے جونیر کالجوں کے ناموں کی فہرست بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے۔ انہوں نے انٹر میڈیٹ میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ اور طالبات سے جونیر کالجوں کا مسلمہ موقف معلوم کرنے کے بعد ہی داخلوں کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT